اسپنرز کے بعد آئی سی سی کی نظریں فاسٹ بولر لگ گئیں،بنگلادیش کے فاسٹ بولر الامین حسین کے ایکشن کو آئی سی سی میں رپورٹ کردیا گیا ہے، چار ماہ میں چھ بولرز کے ایکشن کو رپورٹ کیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں امپائر نے بنگلادیشی فاسٹ بولر الامین کے ایکشن کو غیر قانونی پایا اور آئی سی سی کو رپورٹ کردی، الامین حسین کو 21دن میں ایکشن کے جائزہ کیلئے آسٹریلیا جانا پڑے گا،تاہم اس دوران وہ انٹرنیشنل کرکٹ جاری رکھیں گے، غیر
قانونی بولنگ ایکشن کے قوانین میں تبدیلی کے بعد حالیہ چار ماہ میں یہ چھٹے بولر ہیں جن کے ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا ہے، اس سے پہلے جن بولرز کے ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا وہ تمام بولر آف اسپنر تھے،حالیہ مہینوں میں آئی سی سی مشکوک بولنگ ایکشن کے معاملے پر انتہائی سخت موقف اختیار کیا ہے، سعید اجمل کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے شلنگفرڈ، زمبابوے کے پراسپر اتسیا، نیوزی لینڈ کے ولیم سن اور بنگلہ دیش کے سہاگ غازی کے بولنگ ایکشن رپورٹ ہو چکے ہیں۔